راجن پور اور مردان میں پسند کی شادی کرنے والے دو جوڑے قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور / مردان ، ملک کے مختلف علاقوں میں پسند کی شادی کے واقعات ایک بار پھر سنگین نتائج کا شکار بننے لگے، راجن پور کے علاقے محمد پور میں 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر ان کے خاندان ناخوش تھے۔ قتل کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

latest urdu news

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں 17 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو بھی قتل کر دیا گیا۔ دونوں واقعات میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ مقتولین کو ازدواجی فیصلوں کی بنیاد پر جان سے ہاتھ دھونا پڑا، جو معاشرتی رواداری پر سوالیہ نشان ہے۔

راجن پور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے نامزد اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر مردان پولیس نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پسند کی شادی کے معاملات اکثر قبائلی اور خاندانی روایات سے ٹکرا جاتے ہیں، جس کے باعث ہر سال درجنوں نوجوان جوڑے غیرت کے نام پر قتل کیے جاتے ہیں۔ عدالتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مؤثر قانون سازی اور سماجی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتی آئی ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter