مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم کا ایک اور کارنامہ، چھٹا عالمی ریکارڈ قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی کم عمر مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر کے ملک کا نام عالمی سطح پر ایک بار پھر روشن کر دیا ہے۔

12 سالہ فاطمہ نے اپنے دونوں ہاتھوں میں انڈے تھام کر ایک منٹ میں 302 فل ایکسٹینشن پنچز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ حیرت انگیز طور پر اس دوران انڈے بھی سلامت رہے۔

latest urdu news

یہ فاطمہ نسیم کا چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ ای میل کے ذریعے ان کی کامیابی کی تصدیق کی۔ اس سے قبل فاطمہ نے آٹھ سال کی عمر میں بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک منٹ میں 272 مرتبہ کہنی سے ہدف کو نشانہ بنا کر اپنا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

فاطمہ کی غیر معمولی کارکردگی نہ صرف ان کی ذاتی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بھی بن چکی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter