غزہ میں قیامت خیز دن: ایک دن میں 111 فلسطینی شہید، قحط سے مزید 7 جانیں چلی گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 111 فلسطینی شہید ہو گئے۔ صرف صبح سے لے کر شام تک کے فضائی حملوں میں 65 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ 820 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

latest urdu news

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک 60 ہزار 332 افراد شہید ہو چکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 643 ہو گئی ہے۔

غزہ میں صرف بمباری ہی نہیں، بلکہ بھوک اور قحط بھی تیزی سے انسانی جانیں نگل رہا ہے۔ غذائی قلت کے باعث مزید 7 افراد بھوک سے دم توڑ گئے، جس کے بعد قحط سے مرنے والوں کی تعداد 154 تک پہنچ چکی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت نے لاکھوں افراد کو موت کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر فرانس نے غزہ کے لیے 40 ٹن ہنگامی امداد بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ امداد اردن کے ذریعے بھیجی جائے گی، جس کے لیے 10 ٹن امداد لے جانے والی چار پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ناکافی ہیں، اور عالمی برادری کو فوری اور مربوط ردِعمل دینا ہوگا۔

غزہ میں جاری جنگ اور انسانی المیے نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، تاہم عالمی اداروں کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی اپیلیں تاحال بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ لاکھوں فلسطینی نہ صرف بمباری بلکہ بھوک، بیماری اور نقل مکانی کے عذاب میں بھی گرفتار ہیں، جب کہ مستقبل مزید دھندلا اور پرتشدد دکھائی دے رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter