پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللّٰہ شفیق تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے فلوریڈا پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ سیریز رواں ماہ شیڈول ہے، جس کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 10 اور 12 اگست کو ہوگا۔
ادھر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کے ہیرو صائم ایوب نے 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ساتھ ہی 2 وکٹیں بھی حاصل کیں، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد صائم ایوب نے بتایا کہ ان کی اور فخر زمان کی بیٹنگ حکمت عملی واضح تھی، دونوں نے طے کیا تھا کہ ابتدا میں کریز پر قیام کو ترجیح دی جائے گی اور غیر ضروری شاٹس سے بچا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسپنرز کی مددگار پچ کی توقع تھی، مگر حالات تیز گیند بازوں کے لیے سازگار نکلے۔ بعد ازاں وکٹ خشک ہوئی تو اسپنرز کو بھی فائدہ پہنچا۔ اگر آنے والے میچز میں کنڈیشنز ایسی ہی رہیں تو اسپنرز کلیدی کردار ادا کریں گے۔
129 سال بعد انگلش فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
صائم نے مزید کہا کہ ایسی پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہ تھا، خاص طور پر نئے آنے والے بیٹرز کے لیے سیٹ ہونا چیلنجنگ تھا۔ تاہم، ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی اور حالات کے مطابق کھیل پیش کیا۔