ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں بڑی آسانی: کوئٹہ میں نئی اتھارٹی قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ — موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید سہل بنانے کے لیے کوئٹہ میں جدید ترین "ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی” قائم کر دی ہے، جو شہریوں کو قومی و بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

latest urdu news

یہ ملک بھر میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری اتھارٹی ہے، اس سے قبل اسلام آباد اور شیخوپورہ میں یہ سہولت موجود تھی۔ موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی اشفاق احمد کے مطابق اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع ہوا تھا اور گزشتہ سال سے باقاعدہ طور پر لائسنس کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

اب تک 2,000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اتھارٹی میں جدید اور مکمل ٹیسٹنگ سسٹم موجود ہے، جس کے تحت مہارت کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں کو پہلے ہی دن لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری

ڈی آئی جی اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ سے قلات اور اوتھل سے حب تک موٹروے پولیس کی ہائی وے فورس تعینات ہے، تاہم صوبے میں صرف 1,000 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں، جو کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے مقابلے میں ناکافی ہیں۔ نفری میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ بہتر ٹریفک نظم و نسق یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter