حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا کر مہنگائی سے پریشان عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 2.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

پیٹرول پر لیوی 75.52 روپے سے بڑھا کر 78.02 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74.51 روپے سے بڑھ کر 77.01 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس کے علاوہ ایک علیحدہ "کلائمٹ سپورٹ لیوی” بھی 2.50 روپے فی لیٹر کے حساب سے وصول کر رہی ہے، جس نے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔

موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافہ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 272.15 روپے سے کم ہو کر 264.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.48 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 284.35 روپے سے بڑھ کر 285.93 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ نئی قیمتیں اور لیوی کی شرح 1 اگست سے نافذ العمل ہیں اور 15 دن کے لیے مؤثر رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter