بالی وڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ اپنی جادوئی آواز اور دل کو چھو لینے والے گانوں کی بدولت نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ لیکن حال ہی میں ان کے کنسرٹ کے معاوضے سے متعلق ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مشہور موسیقار مونٹی شرما جو لیجنڈری کمپوزر پیارے لال شرما کے بھتیجے بھی ہیں نے بتایا کہ ارجیت سنگھ اب ایک پرفارمنس کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
مونٹی شرما نے بتایا، "کبھی ارجیت میرے پاس چھ چھ گھنٹے بیٹھا کرتا تھا، آج وہ اتنا بڑا اسٹار بن چکا ہے کہ لوگ اس کی ایک جھلک یا لائیو پرفارمنس دیکھنے کے لیے 2 کروڑ روپے دینے کو تیار ہوتے ہیں۔”
کون بنے گا کروڑپتی کے نئے سیزن میں امیتابھ بچن کا حیران کن معاوضہ
انہوں نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں یوٹیوب اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے آنے سے آمدنی کے ذرائع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ "پہلے لوگ صرف ریڈیو یا ٹی وی پر گانے سنتے تھے، اب ہر چیز آن لائن ہو چکی ہے۔ اگر میں ایک گانا 15-20 لاکھ میں گاؤں، تب بھی اس کے 90 فیصد حقوق آڈیو کمپنی کے پاس چلے جاتے ہیں۔”
ارجیت سنگھ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ نہ صرف فلمی گانوں میں جلوہ گر ہیں بلکہ ان کے کنسرٹس بھی دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔