اوورسیز حقوق کے محافظ، چوہدری شافع حسین کی امریکہ میں ملاقاتیں 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے امریکہ کے دورے میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ملک کی معیشت کا بنیادی ستون قرار دیا۔

بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر ملکی اکانومی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف خدمت اور رواداری ہے، جس کی بنیاد چوہدری ظہور الٰہی شہید نے رکھی، اسے چوہدری شجاعت حسین نے آگے بڑھایا اور اب ہم اسے نبھا رہے ہیں۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا گجرات سے تعلق صرف سیاسی نہیں بلکہ جذباتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم 11 ارب روپے کا سیوریج منصوبہ گجرات کے لیے لیکر آئے ہیں، جس پر آج سے کام کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے حالیہ دورۂ چین کے دوران کئی اہم بزنس معاہدے طے پائے جن میں چائنیز کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور الیکٹرک بائیک متعارف کرانے جیسے منصوبے شامل ہیں، ان کا دعویٰ تھا کہ وزارت کے دوران انہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جو عملی خدمت کی زندہ مثال ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter