فہد مصطفیٰ پر کیریئر تباہ کرنے کے الزامات ، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر سعید نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے انہیں ماضی میں متعدد مرتبہ سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں انہیں ایک نجی ٹی وی چینل سے نکالوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ، عمر کے مطابق یہ واقعہ دو سال پرانا ہے، مگر اب انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کی نظر اچانک ویڈیو پر پڑی۔

عمر سعید نے کہا کہ وہ اب ذاتی کاروبار کر رہے ہیں اور خودمختار زندگی گزار رہے ہیں، تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مشہور شخصیات کو دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہیے جیسا وہ خود کے لیے چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے کتنے لوگ ایسے رویے کا شکار بنتے ہیں مگر بول نہیں پاتے۔

latest urdu news

ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کی لہر دوڑ گئی، بڑی تعداد میں صارفین نے عمر سعید کی حمایت کی اور فہد مصطفیٰ کو "مغرور” اور "بدتمیز” قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے معاملے کا دوسرا رخ جاننے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

یہاں یہ نکتہ بھی اہم ہے کہ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نہ تو کوئی واضح آواز ہے اور نہ ہی عمر سعید خود دکھائی دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی صداقت پر بھی بحث جاری ہے۔

تاحال فہد مصطفیٰ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter