اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیض آباد دھرنا کیس میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم برقرار، عدالت نے پولیس کو فوری وارنٹ پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین کی نااہلی کے خلاف دیے گئے فیض آباد دھرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری ملزم کا اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔

latest urdu news

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور ان کے جاری شدہ وارنٹِ گرفتاری پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ اگر پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے کوئی حکم نامہ موجود ہے تو اسلام آباد پولیس اس پر عمل درآمد کرے، تاہم جب تک کوئی واضح عدالتی ہدایت موجود نہ ہو، وارنٹِ گرفتاری پر عمل ہونا ضروری ہے۔ وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 6 اگست مقرر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں فیض آباد دھرنے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کو پہلے بھی عدالت کی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اور اب دوبارہ ان کے خلاف گرفتاری کا حکم برقرار رکھتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter