کراچی میں گوجرانوالہ کے جوڑے کا دردناک قتل، مقتولہ کا بھائی ہی قتل میں ملوث نکلا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتولہ ثناء کا سگا بھائی وقاص ہی اپنی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق وقاص نے اعترافِ جرم کر لیا ہے، جبکہ اس کے رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی اس بہیمانہ قتل میں شریک تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عاصم اور عمران 19 جولائی کو لاہور سے کراچی پہنچے اور 25 جولائی کو واپس چلے گئے۔

latest urdu news

وقاص نے انکشاف کیا کہ عاصم کا منصوبہ تھا کہ شوٹرز کے ذریعے جوڑے کو قتل کیا جائے۔

ملزموں نے مقتول ساجد اور ثناء کا کراچی میں پیچھا کیا، پولیس کو شبہ ہے کہ ساجد کا دوست احتشام، جو ان کے ساتھ کراچی گیا تھا، اس جرم میں نادانستہ طور پر مددگار ثابت ہوا۔ احتشام، عاصم کا بھی دوست ہے اور دونوں کے درمیان کراچی میں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد سے احتشام لاپتہ ہے اور اس نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جبکہ ملزمان عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنا پورٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں، جنہیں انتہائی بے دردی سے سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولین کی شناخت ثناء اور ساجد کے نام سے ہوئی تھی، جو حال ہی میں کورٹ میرج کے بعد کراچی منتقل ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter