دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ، نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب میں پانی کی مسلسل بڑھتی ہوئی سطح نے متعلقہ حکام کو خبردار کر دیا ہے، جس کے بعد نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ فلڈ کنٹرول کے مطابق، حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریا میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو 26 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پانی کی مقدار ایک لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتی ہے، جو ممکنہ سیلابی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

latest urdu news

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خطرے کے پیشِ نظر نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔ حکام نے آئندہ تین روز کے دوران پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کے مطابق دریائے چناب پر واقع خانکی بیراج اور قادرآباد بیراج پر پانی کی سطح نچلے درجے کے سیلاب کی حدود میں داخل ہو چکی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1,52,022 کیوسک جبکہ اخراج 1,25,222 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح، خانکی بیراج پر پانی کی آمد 1,76,315 کیوسک جبکہ اخراج 1,70,955 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کو محتاط رہنے اور متعلقہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter