غیر ملکی سیاح پمز اسپتال کی حالت دیکھ کر علاج کروائے بغیر واپس چلا گیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آئے ایک غیر ملکی سیاح، ایلیکس وینڈرز نے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، پمز کی حالت زار دیکھ کر نہ صرف علاج کروانے سے انکار کیا بلکہ اسپتال کی صورتحال پر مبنی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جسے اب ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

latest urdu news

ایلیکس وینڈرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ وقت لاہور میں گزارا، جہاں مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ علاج کے لیے وہ اسلام آباد کے معروف پمز اسپتال پہنچے، لیکن اسپتال کی مجموعی حالت دیکھ کر شدید مایوسی کا شکار ہو گئے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں داخل ہوتے ہی اندازہ ہو گیا کہ یہاں علاج ممکن نہیں، کیونکہ عملے کی کمی، طویل انتظار، اور ناقص انتظامات نے انہیں سخت پریشان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کے اندر نہ صرف مناسب بیٹھنے کی سہولت موجود نہیں تھی، بلکہ مریضوں کو زمین پر یا اضافی اسٹریچرز پر بیٹھا دیکھا گیا۔ سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ متعدد مریضوں کا علاج لابی میں ہو رہا تھا، جہاں کوئی پرائیویسی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں معیاری طبی سہولیات کی توقع رکھنا مشکل ہے۔

ایلیکس نے اپنی ویڈیو کے ذریعے پاکستانی حکام سے اپیل کی کہ عام شہریوں کو بہتر اور باعزت طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ نہ صرف مقامی افراد بلکہ غیر ملکیوں کا بھی ملک پر اعتماد بڑھے۔ ان کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کئی صارفین نے بھی اسی نوعیت کی شکایات شیئر کی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter