4 گھنٹوں میں میری بیٹی 2 بار دل کے دورے کا شکار ہوئی، گلوکارہ عینی خالد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عینی خالد نے انسٹاگرام پر بیٹی عائشہ کی دل دہلا دینے والی حالت بیان کی، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی زندگی اور موت کی جنگ کی دل دہلا دینے والی داستان انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

latest urdu news

عینی کے مطابق، ان کی بیٹی جو بالکل صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو محض 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو بار دل کے دورے (کارڈیک اریسٹ) کا شکار ہو گئی۔ اچانک دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث عائشہ کے جسم کے اعضا کام کرنا بند کرنے لگے۔ تقریباً 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اس کی حالت نہایت نازک ہو گئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے وینٹیلیٹر، دل و پھیپھڑوں کی مشین اور ڈائیلاسز پر منتقل کیا۔

عینی خالد نے پوسٹ میں ان لمحات کو زندگی کے سب سے تکلیف دہ قرار دیا جب انہوں نے اپنی معصوم بیٹی کو مشینوں میں جکڑا، بے ہوش حالت میں دیکھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق، عائشہ کو دماغی چوٹ لگی تھی اور وہ Peripheral Neuropathy کا شکار ہو چکی تھی، جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو گئی۔ تاہم، عینی نے کہا کہ انہوں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور اپنی بیٹی کی زندگی کو اللہ کی رحمت اور ایک معجزہ قرار دیا۔ ان کے بقول، جب دوا نے جواب دے دیا تو اللہ کی رحمت نے سنبھالا۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے عائشہ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔ اس دلگداز اپیل پر شوبز شخصیات اور ان کے مداح بڑی تعداد میں ہمدردی اور دعائیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عینی خالد پاکستانی نژاد معروف گلوکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ گیت دیے ہیں۔ ذاتی زندگی میں وہ اکثر اپنی بیٹی عائشہ کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتی رہی ہیں، اور اب ان کی یہ جذباتی پوسٹ عوامی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter