عمران خان کی رہائی کا واحد رستہ امریکہ ہے، قاسم خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاسم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، سیل میں مٹی والا پانی، بجلی کی بندش، اور بیماریوں سے اموات ہو چکی ہیں۔

لاہور سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے والد کی جیل میں موجودہ حالت کو نہایت سنگین قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی برادری، خصوصاً امریکہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

latest urdu news

قاسم خان کے مطابق، اس وقت واحد امید یہی ہے کہ امریکہ میں موجود انسانی حقوق کی تنظیمیں، سیاست دان اور عوامی دباؤ ان کے والد کو جیل سے نکالنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، کیونکہ پاکستان میں انہیں انصاف ملنے کی توقع کم دکھائی دیتی ہے۔

قاسم خان نے الزام لگایا کہ عمران خان کو گزشتہ دو سال سے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے سیل کی حالت نہایت خراب ہے، جہاں وہ مٹی آلود پانی سے نہانے پر مجبور ہیں، اور وہاں قید دیگر قیدیوں میں سے دس افراد بیماریوں کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان کے بقول، یہ ایک انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، اور یہ ان کی زندگی کے لیے ایک خطرہ بن چکا ہے۔

مزید برآں، قاسم نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے خلاف اب تک 200 سے زائد مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں، اور جب بھی کوئی کیس ختم ہوتا ہے تو فوراً مزید چار سے پانچ نئے کیسز بنا دیے جاتے ہیں، جس سے ان کی رہائی کا امکان نہایت معدوم نظر آتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیل میں عمران خان کو کئی روز تک بجلی نہیں دی گئی، جو کہ ذہنی اور جسمانی تشدد کے مترادف ہے۔ عوامی دباؤ کے بعد اب صرف دو گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ خاندان کو ان سے بات کیے ہوئے چار ماہ گزر چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter