پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ خواتین نشست کا ٹکٹ جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خواتین نشست کے لیے پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کر دیا، انتخاب 31 جولائی کو ہو گا۔

پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خواتین کی مخصوص نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے مشال یوسفزئی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

latest urdu news

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ ٹکٹ پارٹی کے بانی اور سرپرست عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا، جس کے بعد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس موقع پر دیگر خواہش مند امیدواروں کو 30 جولائی تک اپنے کاغذات واپس لینے اور مشال یوسفزئی کے حق میں دستبردار ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی اس مخصوص نشست پر ضمنی انتخاب 31 جولائی 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ سینیٹ کی اس نشست پر انتخاب اس وقت ممکن ہوا جب یہ نشست خالی قرار دی گئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کیا۔

یاد رہے کہ مشال یوسفزئی تحریک انصاف کی متحرک کارکن رہی ہیں اور پارٹی کی خواتین ونگ میں سرگرم کردار ادا کرتی آئی ہیں۔ ان کی نامزدگی پارٹی میں اندرونی سیاسی حکمت عملی کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter