133
جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ قاسم اور سلمان پاکستان نہیں آئیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے ممکنہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی دن قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کے بیٹے والد سے ملنے کے لیے لندن سے پاکستان آئیں گے۔
اس حوالے سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ ان کے بیٹے اگر پاکستان گئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے والد سے ملاقات کے لیے آئیں تو انہیں ویزا فراہم کیا جائے گا اور انہیں والد سے ملاقات کے لیے روکا نہیں جائے گا، البتہ وہ پاکستان میں آکر احتجاج میں حصہ بنے تو انہیں قانون کے مطابق تحویل میں لے کر برطانوی سفارتخانے کے سپرد کیا جائے گا۔