2025 کے آغاز سے اب تک 16 اسرائیلی فوجی خودکشی کرچکے ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 54 اسرائیلی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، بڑی تعداد ریزروسٹ اہلکاروں کی ہے، ذہنی دباؤ اور پی ٹی ایس ڈی کے ہزاروں کیسز رپورٹ۔

تل ابیب، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025ء کے آغاز سے اب تک 16 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کر لی ہے، اکتوبر 2023ء میں غزہ پر حملے کے بعد سے مجموعی طور پر خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 54 ہو چکی ہے۔

latest urdu news

اسرائیلی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 2023 میں 17 جبکہ 2024 میں 21 فوجیوں نے خودکشی کی۔ حالیہ رجحان کے مطابق، صرف گزشتہ دو ہفتوں میں 4 فوجی اپنی جان لے چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکشیوں کی یہ لہر زیادہ تر ریزروسٹ فوجیوں میں دیکھی جا رہی ہے، جنہیں غزہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق، طویل جنگ، مسلسل دباؤ اور شدید ذہنی تناؤ ان افسوسناک واقعات کی بنیادی وجوہات ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ری ہیبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 19 ہزار سے زائد فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 10 ہزار میں مختلف ذہنی امراض کی علامات ظاہر ہو چکی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی نئی لوٹ مار، گدھے چرا کر فرانس منتقل کرنے لگے

اس کے علاوہ 3,770 فوجیوں میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کی باقاعدہ تشخیص ہو چکی ہے۔ ان اعداد و شمار نے اسرائیلی معاشرے میں ذہنی صحت کے بحران پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی قیادت کو جلد از جلد اس سنگین مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، ورنہ خودکشیوں کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter