وزیراعظم شہباز شریف سے شاہزیب رند کے والد کی ملاقات، 50 لاکھ روپے کا چیک پیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی چیمپیئن ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا چیک ان کے والد کو پیش کیا، تاخیر پر اظہارِ افسوس۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

latest urdu news

اس ملاقات میں وزیراعظم نے شاہزیب رند کے لیے حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا اور ان کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق، شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ شاہزیب رند جیسے کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہزیب رند نے ستمبر 2024 میں سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کامبیٹ چیمپیئن شپ جیت کر پاکستان کے پہلے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ اپریل 2024 میں دبئی میں انہوں نے بھارت کے رانا سنگھ کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی تھی۔

قبل ازیں، شاہزیب رند نے سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لیے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے انعام اور آٹھ کروڑ روپے کے ٹریننگ فنڈز صرف وعدے تھے، جو پورے نہ ہوئے۔

اس بیان کے بعد وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے شاہزیب رند سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک انتظامی غلط فہمی تھی، جسے جلد از جلد دور کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ مستقبل میں اس قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

شاہزیب رند کی بین الاقوامی فتوحات اور ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے حکومتی اقدامات کو اب بہتری کی جانب قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter