5 اگست کا احتجاج نظام سے بیزاری کی علامت ہوگا، یہ عمران خان کی کال ہے، سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی اپیلوں پر سماعت وکیل کی استدعا پر ملتوی، آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی جانب سے دائر بعد از گرفتاری ضمانت کی اپیلوں پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔

latest urdu news

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے معروف وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ نے بینچ کو آگاہ کیا کہ شریک وکیل سلمان صفدر کی جانب سے ایک التواء کی درخواست موصول ہوئی ہے، اس لیے استدعا ہے کہ سماعت آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کی جائے۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اگلی تاریخ دے دی جائے اور متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی جاری کیے جائیں۔ عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

5 اگست: حکومت کو بڑا سرپرائز دیا جائے گا، پی ٹی آئی

یہ اپیلیں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے تناظر میں درج مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد دائر کی گئی ہیں، جن میں وہ ضمانت کے خواہاں ہیں۔ سپریم کورٹ میں ان اپیلوں پر فیصلہ ان کی قانونی پوزیشن پر اثرانداز ہو سکتا ہے اور آئندہ سیاسی عمل میں ان کی شرکت کی راہ بھی ہموار یا محدود کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، جن کے بعد تحریکِ انصاف کے کئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سنگین مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات کی کارروائیاں مختلف عدالتوں میں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter