بیجنگ میں شدید بارشوں سے تباہی، 30 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں سے سڑکیں تباہ، 130 دیہات بجلی سے محروم، چینی صدر کا متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اقدامات کا حکم

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد سڑکیں اور دیہی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

latest urdu news

چینی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے شمالی چین، بالخصوص بیجنگ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں پیر کی شب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان بیجنگ کے شمال مشرقی مضافاتی ضلع "می یُن” میں ہوا، جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 80 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

شدید بارشوں کے باعث متعدد سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ 130 سے زائد دیہات بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور فوج سمیت دیگر ادارے بھی ریسکیو مشن میں شامل ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی وارننگز پر عمل کریں اور غیر ضروری طور پر متاثرہ یا خطرناک علاقوں کا رخ نہ کریں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں، متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور انخلا کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter