جی ٹی روڈ پر راہزنی، پنڈی لوہاراں کے شہری سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پنڈی لوہاراں کے رہائشی کو لوٹ لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

گجرات میں جرائم کی وارداتیں مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع رائل فین فیکٹری کے سامنے پیش آنے والے ایک واقعے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گاؤں پنڈی لوہاراں کے رہائشی عثمان کو اسلحے کے زور پر روک کر اس سے پچیس سو روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

latest urdu news

واردات اتنی تیزی سے ہوئی کہ اردگرد موجود لوگ بھی کچھ نہ کر سکے۔ عثمان کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر گجرات نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ عوامی حلقوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش پائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پولیس گشت میں اضافہ کرے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter