پنجاب میں جرائم پر قابو، خواتین بے خوف بازاروں کا رخ کر رہی ہیں: سہیل چٹھہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور اب خواتین بلا خوف و خطر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں ایک سات گھنٹے طویل تربیتی سیشن کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ڈالہ کلچر” کا خاتمہ سی سی ڈی کی بڑی کامیابی ہے، اور جرائم پیشہ عناصر محکمے کے خوف سے قرآن پر ہاتھ رکھ کر جرائم ترک کر رہے ہیں۔

latest urdu news

سہیل چٹھہ نے مزید کہا کہ محکمے میں خود احتسابی کا مؤثر نظام موجود ہے، اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ ان کے بقول، دو ماہ میں ادارے کی محنت سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے، جو سی سی ڈی کی بڑی کامیابی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter