شاداب خان کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے کندھے کی انجری کے باعث ایشیا کپ 2025 میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ آل راؤنڈر تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے۔ انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں کندھے کی سرجری کروائی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے کم از کم تین ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شاداب کی اکتوبر سے پہلے کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں۔

latest urdu news

یہی انجری انہیں بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز اور ویسٹ انڈیز کے دورے سے بھی باہر کر چکی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے شاداب خان کی بحالی (ری ہیب) کے پروگرام پر تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک منعقد ہوگا، جو اس بار ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:

  • گروپ اے: پاکستان، بھارت، عمان، یو اے ای
  • گروپ بی: سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، جب کہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ بڑا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں طے ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں، تو ان کے درمیان دوسرا مقابلہ 21 ستمبر کو متوقع ہے، جبکہ فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی جرسی پہننے والے مداح کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

یاد رہے کہ شاداب کی غیر موجودگی میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران کسی نائب کپتان کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، البتہ میدان میں قیادت کے فرائض آغا سلمان نے انجام دیے۔

ایشیا کپ کو آئندہ سال بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے ایک اہم ایونٹ سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter