اداکارہ علیزے شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، منسا ملک پر سنگین الزامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور یہ دھمکیاں کسی اور نے نہیں بلکہ ساتھی اداکارہ منسا ملک نے دی ہیں۔

علیزے شاہ، جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنے سابقہ تنازعات اور اسکینڈلز کی وضاحت کرتی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، نے کہا ہے کہ منسا ملک نے ان کا ذاتی نمبر ایک مشکوک شخص کو دیا، جو انہیں مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبروں سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے۔

ایک اور اسٹوری میں علیزے شاہ نے کہا: "تین سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جو بھی کمایا، عزت اور حلال کا کمایا۔ لیکن جو خود حرام کھاتا ہے، اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا۔”

علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی پر سمیع خان کا انکشاف

اداکارہ نے اپنی بات کے ثبوت کے طور پر کچھ چیٹ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن کے مطابق انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداح علیزے شاہ کی ہمت کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ خواتین کو ایسے معاملات میں خاموش رہنے کے بجائے انصاف کے لیے کھل کر بولنا چاہیے۔

ابھی تک منسا ملک کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter