پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ان کے قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں ہلچل مچ گئی ہے۔
رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی برہنہ ویڈیوز حالیہ دنوں میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ ان ویڈیوز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مختلف صارفین نے سخت تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ اگر یہ افراد مذہبی عقائد کی بات کرتے ہیں تو پھر ایسی قابلِ اعتراض ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟
رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا مؤقف ہے کہ ان کا ذاتی ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے اور ان کی موبائل سے ویڈیوز کو غیر قانونی طور پر وائرل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کے موبائل سے چوری کی گئی ہیں، اور وہ اس واقعے کو "ہیکنگ” کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور صارفین نے یہ بھی پوچھا ہے کہ آخر ان ویڈیوز کا مقصد کیا تھا؟ کچھ افراد کا ماننا ہے کہ اگر یہ ویڈیوز ان کے موبائل سے ہی لیک ہوئی ہیں تو ان کے دوستوں یا کسی اور کے ذریعے ہی ان ویڈیوز کو پھیلایا گیا ہو گا۔
اس کے علاوہ، رجب بٹ اور ٹک ٹاکر زارا ملک کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی زیرِ بحث ہیں۔ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رجب بٹ اور زارا ملک دبئی میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بات کا بھی ذکر ہو رہا ہے کہ رجب بٹ اپنی بیوی ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں، اور اس کے ثبوت کے طور پر دونوں کی مشترکہ ویڈیوز اور تصاویر زیرِ گردش ہیں، جن میں دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت ظاہر ہوتی ہے۔
ان ویڈیوز میں زارا اور رجب بٹ ایک ہی رنگ کے لباس میں نظر آ رہے ہیں، اور دونوں کو قوالی نائٹ میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس سے دونوں کے تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔