گجرات: رام تلائی چوک پر دن دیہاڑے موبائل شاپ میں 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، رام تلائی چوک پر واقع موبائل شاپ "ڈار موبائل” کو تین مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ واردات تھانہ لاری اڈہ سے چند گز کے فاصلے پر پیش آئی، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، 28 جولائی کی صبح تقریباً 10 بجے تین نامعلوم افراد، جو 30 بور پستولوں سے مسلح تھے، دکان میں داخل ہوئے اور دکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے نقدی اور 5 عدد قیمتی موبائل فون (تقریباً 2 لاکھ مالیت) لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے کی مالیت کی ڈکیتی رپورٹ ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، واردات صرف چند منٹوں میں انجام دی گئی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈکیتی کا مقام تھانہ لاری اڈہ سے بمشکل چند گز کے فاصلے پر واقع ہے، لیکن واردات کے بعد بھی پولیس کی جانب سے فوری کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

گجرات: محلہ چاہ رونٹی والہ اور خانوالی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں

تاجروں اور مقامی شہریوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter