ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو فارغ کردیا جائے گا، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس، صفائی نظام بہتر بنانے کے لیے عالمی اداروں کا تعاون متوقع۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں ستھرا پنجاب پروگرام پر اہم اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے پروگرام کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

latest urdu news

اجلاس میں عالمی بینک، یورپ و دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی، جو صفائی اور شہری سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے، اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم، ای انوائس، اور سینیٹیشن فیس کی ای بلنگ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ صفائی کے نظام کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ستھرا پنجاب پروگرام میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کنٹریکٹرز کو فوری طور پر فارغ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر گلی محلے میں صفائی کا عملہ باقاعدگی سے نظر آنا چاہیے، اور صفائی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جائے۔ انہوں نے چند اضلاع میں موصول ہونے والی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی بھی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز مریم نواز کی حکومت نے صوبے میں صفائی کے جدید نظام کو رائج کرنے کے لیے کیا تھا، جس کا مقصد ماحول دوست، شفاف اور پائیدار بلدیاتی خدمات کی فراہمی ہے، یہ منصوبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق شہری علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter