اعظم خان کی وائرل تصویر پر وضاحت آ گئی، مداحوں کی حیرت دور ہو گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم خان کی 69 کلو وزن کم کرنے والی وائرل تصویر پر ردعمل، کرکٹر نے وضاحت دے دی کہ یہ تصویر 2020 کی ہے، کام ابھی جاری ہے۔

پاکستانی بیٹر اعظم خان نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر وضاحت پیش کر دی ہے، گزشتہ دنوں ایک تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اعظم خان نے صرف دو ماہ کے دوران 69 کلو وزن کم کیا ہے۔ یہ خبر مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنی، کئی صارفین نے انہیں سراہا جبکہ بعض نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

latest urdu news

تاہم اب اعظم خان نے خود اس تصویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020 کی ہے”، یوں یہ بات کھل کر سامنے آ گئی کہ تصویر حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے۔ اس ردعمل سے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

یاد رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی اپنی فٹنس پر کام کر چکے ہیں۔ 2021 کی رپورٹس کے مطابق وہ قومی ٹیم کے فٹنس معیار پر پورا اترنے کے لیے پہلے ہی 30 کلو وزن کم کر چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اعظم خان نے واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ اپنی جسمانی ساخت مکمل طور پر تبدیل نہیں کر سکتے، تاہم ان کی پوری توجہ فٹنس بہتر بنانے اور کھیل میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اعظم خان اپنی فٹنس یا جسمانی تبدیلی کے باعث خبروں میں آئے ہوں۔ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں اکثر بحث ہوتی رہی ہے، مگر وہ ہمیشہ اپنی محنت اور عزم سے جواب دیتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter