35
چکوال اور بلوچستان کے ضلع دکی سے دل دہلا دینے والے دو واقعات سامنے آئے ہیں جن میں مجموعی طور پر چھ کم عمر افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
چکوال میں واقع لکھوال ڈیم پر دو نوجوان سیر و تفریح کی غرض سے گئے، جہاں وہ سیلفیاں لیتے ہوئے پھسل کر پانی میں جا گرے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں اور ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں،ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلنے والی چار کم سن بہنیں اچانک گہرے پانی کی لپیٹ میں آ گئیں۔
مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بچیوں کی لاشیں تلاش کرکے اسپتال منتقل کیں۔ دونوں واقعات نے مقامی آبادی کو صدمے اور سوگ کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔