گجرات میں نوجوان لڑکیوں کے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں خصوصاً والدین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
حالیہ اطلاعات کے مطابق دو مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکیوں کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پہلا واقعہ تھانہ کالرہ خاصہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامزد ملزمان مبینہ طور پر ایک نوجوان لڑکی کو ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے لے گئے۔ متاثرہ خاندان نے فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسرا واقعہ گاؤں مہوٹہ میں پیش آیا، جہاں ایک اور نوجوان لڑکی کو بھی نامزد ملزمان اغوا کر کے لے گئے۔ متاثرہ خاندان کی مدعیت میں اس کیس میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،دونوں واقعات میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور تلاش جاری ہے۔
متاثرہ خاندانوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ بچیوں کو تحفظ دیا جا سکے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔