ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی سیاست میں انٹری، این اے 175 مظفرگڑھ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی سیاست میں انٹری، این اے 175 مظفرگڑھ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار حکیم شہزاد المعروف "لوہا پاڑ” نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 175 سے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

latest urdu news

حکیم شہزاد، جو کہ مرحوم رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے موجودہ شوہر ہیں، نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اس موقع پر وہ نہ صرف دانیہ شاہ بلکہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ دفتر پہنچے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ان کی ایک اہلیہ کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے، اسی وجہ سے یہاں کے عوام انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مقامی لوگوں کے اصرار پر ہی انہوں نے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مظفرگڑھ کے لوگ انہیں بھرپور سپورٹ کریں گے۔

این اے 175 کی یہ نشست جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے، اور الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوگا۔ اس نشست پر حکیم شہزاد کا مقابلہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے متوقع ہے۔

حکیم شہزاد نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے آج آخری دن، حکیم شہزاد کے علاوہ جمشید دستی کی اہلیہ اور بھتیجے سمیت 6 امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter