بانی پی ٹی آئی ذہنی دباؤ میں مبتلا، فیلڈ مارشل کے خلاف غلط مہم چلا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے "آپریشن بنیان مرصوص” میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور مہارت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بڑے دشمن کو نہ صرف میدانِ جنگ میں ہرایا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو پسپائی پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی حکمت عملی کی بدولت بھارت نے جنگ بندی قبول کی، جو پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے آرمی چیف کو دی گئی عشائیے کی دعوت، ملک کی بین الاقوامی عزت و وقار میں اضافے کا باعث ہے۔ نوجوان طبقہ اپنی بہادر افواج کی اس کامیابی پر فخر محسوس کر رہا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹے پراپیگنڈے کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی جماعت کے ذریعے اداروں کے خلاف غلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو اپنے دورِ حکومت میں مخالفین کو گرفتار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا تھے، آج قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ 9 مئی کے فسادات میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے، اور یہی ملک میں قانون کی حکمرانی کا اصل مظہر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter