ہیڈ کوچ کا ٹیم کو واضح پیغام: ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لیے تسلسل والا انداز اپنانا ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹیم کو آئندہ بڑے ٹورنامنٹس کے لیے واضح پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اب ایشیا کپ اور ورلڈکپ جیسے بڑے مقابلوں کے لیے ایک مستقل اور واضح کرکٹ اسٹائل اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ کارکردگی میں تسلسل پیدا ہو۔

latest urdu news

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ہیڈ کوچ نے کہا: "فی الوقت پاکستان ٹیم دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے، ہمیں مستقبل کے لیے کرکٹ کا ایسا انداز اپنانا ہوگا جو ہمیں نتائج میں استحکام دے سکے۔”

مائیک ہیسن نے کہا کہ سیریز کے ابتدائی 6 میچز دو مختلف نوعیت کی پچز پر کھیلے گئے، جن میں نوجوان بیٹرز کی جانب سے 200 سے زائد رنز بنانا ایک حوصلہ افزا پہلو ہے۔ انہوں نے میرپور کے میدان کو ٹی 20 فارمیٹ کے لیے ایک کم اسکورنگ وینیو قرار دیتے ہوئے کہا: "مشکل حالات کے باوجود ٹیم نے کم بیک کیا اور کھلاڑیوں نے تجربے سے سیکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔”

ہیڈ کوچ نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ سیریز کے دوران نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے مثبت کارکردگی پیش کی۔ ان کے مطابق، اسپیشلسٹ کوچز نے بنگلادیش اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں بولرز کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ آخری دو میچز میں فیلڈنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش سے خود کو بچا لیا، تاہم پہلے دو میچز میں ناکامی کے باعث میزبان ٹیم نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔

مائیک ہیسن کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیم کی کارکردگی پر تنقید بھی ہو رہی ہے، اور آئندہ مہینوں میں شیڈول ایشیا کپ اور پھر سال کے آخر میں ہونے والے ورلڈکپ 2025 کے لیے تیاریوں کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter