لاہور کی بارش میں بابر اعظم اور نسیم شاہ "بچے” بن گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی حالیہ بارش نے نہ صرف موسم کو خوشگوار بنایا بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹارز بابر اعظم اور نسیم شاہ کو بھی بچپن کی یادوں میں واپس لے گئی۔ دونوں کھلاڑیوں کی بارش میں کھیلتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں وہ اور سابق کپتان بابر اعظم بارش سے بچانے کے لیے پچ پر بچھی ہوئی چادر پر بچوں کی طرح پھسلتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ مناظر دیکھتے ہی دیکھتے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئے اور شائقین نے خوب دلچسپ تبصرے کیے۔

latest urdu news

ویڈیو میں دونوں کرکٹرز کو قہقہے لگاتے، پھسلتے اور خوشی سے جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، گویا لمحاتی طور پر وہ قومی ذمہ داریوں سے ہٹ کر بچپن کی معصوم خوشیوں میں کھو گئے ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by OyeYeah (@oyeyeah.official)

شائقینِ کرکٹ نے اس ویڈیو پر مثبت ردِعمل دیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے اس بے ساختہ انداز کو سراہتے ہوئے تبصرے کیے ہیں کہ "یہی وہ جذبہ ہے جو کھیل کو دل سے کھیلنے والوں میں ہوتا ہے”۔ متعدد صارفین نے دعا کی کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ جلد مکمل فٹ ہو کر بھرپور انداز میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں۔

یاد رہے کہ دونوں کھلاڑی حالیہ دنوں میں آرام یا بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، اور ان کی میدان میں واپسی کا شائقین شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter