دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، موضع ساہمل سمیت دیگر علاقوں میں شدید دریائی کٹاؤ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 جولائی 2025 — موسمی تغیرات اور مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر ان فلو 144,378 کیوسک جبکہ آؤٹ فلو 120,728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جو نچلے درجے کے سیلاب کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح قادری آباد کے مقام پر ان فلو 119,844 کیوسک اور آؤٹ فلو 104,844 کیوسک رہا، جہاں بھی کم سطح کا سیلاب موجود ہے۔

latest urdu news

اس کے نتیجے میں گاؤں ساہمل میں دریائی کٹاؤ میں خطرناک حد تک تیزی آئی ہے، جس سے سڑک، زرعی اراضی اور رہائشی علاقوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپ، ریسکیو مراکز، میڈیکل اور لائیو اسٹاک سپورٹ پلانٹس قائم کر دیے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ مشکل وقت میں سیاستدان غائب ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں کے گرد موجود بند کو جلد از جلد مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ نچلے درجے والے علاقوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ضلعی اور صوبائی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter