پی ٹی اے کی شہریوں کو جعلی کوریئر سروسز کے جعلی پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے کی شہریوں کو جعلی کوریئر سروسز کے جعلی پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود کو جعلی کوریئر کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والے مشتبہ پیغامات اور کالز سے ہوشیار رکھیں۔

latest urdu news

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض نامعلوم افراد خود کو کوریئر کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو فون کرتے ہیں اور ان سے ویریفکیشن کوڈ یا دیگر حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اصلی اور معتبر کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ یا ذاتی معلومات کی طلب نہیں کرتیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپ کے ذریعے موصول ہونے والے کوڈ کو کسی کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں، کیونکہ ایسے کوڈز کا غلط استعمال کرکے آپ کے ذاتی اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی کوششوں سے خبردار رہیں اور کسی مشتبہ رابطے کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter