علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی پر سمیع خان کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار سمیع خان نے علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے سچائی بیان کر دی

کراچی: حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والی لڑائی سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے 2023 میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جہاں ان کے درمیان تلخ کلامی اتنی بڑھ گئی کہ بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

latest urdu news

اداکارہ علیزے شاہ نے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر بیان کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا، جس پر جواباً انہوں نے بھی چپل سے وار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

تاہم اب اس تنازع میں اداکار سمیع خان بھی سامنے آ گئے ہیں، جو نہ صرف اس ڈرامے کا حصہ تھے بلکہ واقعے کے عینی شاہد بھی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے دونوں اداکاراؤں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میک اپ روم میں فون کال پر مصروف تھے کہ ایک اداکارہ اندر آئی اور کچھ غیر واضح الفاظ کہے۔ اتنے میں دوسری اداکارہ بھی آ گئی اور دونوں کے درمیان تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اچانک چپل اٹھا کر پھینکی گئی جو خوش قسمتی سے دیوار پر جا لگی۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اہم کال پر تھے، اس لیے باہر چلے گئے اور بعد میں پوری صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شوٹنگ سیٹ پر کسی کو ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں، اگر کوئی مسئلہ تھا تو اسے ڈائریکٹر کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تھا۔

اداکار نے اس بات کی تعریف کی کہ جن کے ساتھ زیادتی ہوئی، انہوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter