بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خطاب، کہا: دہشت گرد پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سمیت پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیا، جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے طلبا سے خطاب میں آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکۂ حق میں فتحِ مبین قوم کی یکجہتی اور بالخصوص نوجوانوں کی حمایت سے ممکن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا وطن ہے اور کشمیر آج بھی ہماری شہ رگ ہے، جسے کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اور کوئی طاقت ان رشتوں کو کمزور نہیں کر سکتی۔ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پورے ملک کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

یونیورسٹی کے اس انٹریکٹو سیشن میں طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کے عزم و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایسی مزید نشستوں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان سیشنز کا مقصد نوجوان نسل کو قومی سلامتی، یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ پاکستان کے مستقبل کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

یاد رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص ایک مربوط عسکری حکمت عملی کا حصہ تھا، جس کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ اس آپریشن میں پاک فوج نے عوام کی حمایت سے کئی اہم اہداف حاصل کیے اور ملک میں امن کی فضا کو مضبوط کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter