بابوسر سیلاب: لاپتہ بچے کی لاش برآمد، ڈاکٹر سعد کے 3 سالہ بیٹے کی شناخت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابوسر کے علاقے میں حالیہ سیلاب کے دوران لاپتہ ہونے والے بچوں میں سے ایک، ڈاکٹر سعد کے 3 سالہ بیٹے کی لاش تلاش کے دوران برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت، فیض اللہ فراق نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ شاہراہ بابوسر پر جاری سرچ آپریشن کے دوران بچے کی میت ملی، جسے جلد ہی ورثا کے آبائی علاقے روانہ کر دیا جائے گا۔

latest urdu news

ترجمان کے مطابق، اب تک سیلاب زدہ علاقے سے 6 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز خود علاقے کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقات کی اور جاری ریسکیو آپریشن کی نگرانی بھی کی۔

فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بابوسر روڈ پر پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقام، یعنی چلاس، منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت گلگت بلتستان میں کوئی سیاح محصور نہیں۔ تاہم، شاہراہ ناران اور بابوسر بدستور بند ہیں، جبکہ شاہراہِ ریشم خنجراب سے راولپنڈی تک کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

بابوسر ٹاپ: 15 سیاح لاپتہ، گلگت بلتستان حکومت کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

حکام کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، تاکہ لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter