ڈپٹی کمشنر جہلم کا دارہ پور کا دورہ، مکینیکل پل جلد مکمل کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ تحصیل جہلم کے علاقے دارہ پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلابی ریلوں سے تباہ ہونے والی مرکزی شاہراہ پر مکینیکل پل کی تنصیب کے جاری کام کا جائزہ لیا۔

موقع پر موجود مقامی انتظامیہ نے ڈی سی جہلم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات، متاثرہ علاقوں اور مواصلاتی نظام کی تباہی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں نہ صرف اہم سڑکیں متاثر ہوئیں بلکہ کئی پل بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ قدرتی آفات نے ضلع جہلم کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ پنجاب عوامی مشکلات کے فوری ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ دارہ پور میں متاثرہ شاہراہ پر آمدورفت بحال کرنے کے لیے مکینیکل پل کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے، جسے اگلے دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پل کی تکمیل کے بعد تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈ دادنخان کے درمیان منقطع رابطہ بحال ہو جائے گا، جس سے شہریوں کو نقل و حرکت میں سہولت حاصل ہوگی۔

میثم عباس نے مزید کہا کہ مکینیکل پل کی تنصیب کا کام دن رات جاری رکھا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آئندہ عوام کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter