حمیرا اصغر اور مالک مکان کے درمیان کرائے کا تنازع، عدالتی کارروائی کے دوران فلیٹ سے لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر اور ان کے مالک مکان کے درمیان کرائے کا تنازع 2019 سے جاری تھا، جس کے نتیجے میں مارچ 2025 میں عدالت نے عمل درآمد کا حکم جاری کیا۔

کرایہ داری کے معاہدے کے مطابق حمیرا کو سالانہ 10 فیصد اضافی کرایہ ادا کرنا تھا، جو مالک مکان کے مطابق ادا نہ کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران بقایا جات 5 لاکھ 35 ہزار روپے تک جا پہنچے۔ عدالتی نوٹسز کے باوجود حمیرا نے جواب داخل نہ کیا، جس پر فلیٹ کا قبضہ دلوانے کی کارروائی کی گئی۔

latest urdu news

8 جولائی 2025 کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کے دوران جب فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا، تو اندر سے 42 سالہ حمیرا اصغر کی شدید گل سڑی لاش ملی۔

اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس میں نئے انکشافات

ابتدائی تفتیش کے مطابق موت اکتوبر 2024 میں واقع ہوئی اور فلیٹ اندر سے بند تھا، جس کے باعث پولیس نے قتل کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ فورینزک رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ موت کی درست وجہ سامنے آ سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter