گجرات میں پولیس کی بڑی کارروائی، شانی گینگ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں تھانہ لاری اڈا پولیس نے چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی شانی گینگ سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیرِ نگرانی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے کی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

شانی گینگ میں شامل ملزمان مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل، چنگ چی رکشے اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، دو چنگ چی رکشے، کاپر تار اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، جس کی مجموعی مالیت سات لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ مزید وارداتوں کا انکشاف ہو گا۔

اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھی الگ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے 1030 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او گجرات نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ پولیس ٹیم کو سراہا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter