محسن نقوی کا ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ، ادارے کی تنظیمِ نو، جدید ٹیکنالوجی و بھرتیوں کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور فوری کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بدنامی کے ذمہ دار عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

latest urdu news

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف آئی اے کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے ایف آئی اے کی تنظیمِ نو کا فیصلہ کیا اور ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع پلان طلب کیا۔ انہوں نے قوانین و رولز میں فوری ترامیم، جدید ٹیکنالوجی، مطلوبہ ہتھیاروں کی فراہمی اور منظور شدہ آسامیوں پر بھرتیوں کے احکامات بھی دیے۔

محسن نقوی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل شہریوں کے لیے سہل بنایا جائے، جبکہ فاسٹ ٹریک کاؤنٹرز قائم کیے جائیں۔ ایف آئی اے اکیڈمی کو نئی الاٹ شدہ زمین پر منتقل کرنے اور کراچی زونل آفس کی فوری بحالی کے احکامات بھی دیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے وزیر داخلہ کو ادارے میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter