خیبرپختونخوا: سینیٹ کی 11 نشستوں پر پولنگ جاری، حکومت و اپوزیشن آمنے سامنے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، 25 امیدوار میدان میں جبکہ حکومت اور اپوزیشن نے ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے 6-5 نشستوں کا فارمولہ طے کر لیا ہے۔

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم قرار دے کر سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں 145 ارکانِ اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نورالحق قادری جنرل نشستوں پر امیدوار ہیں، خواتین کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

اپوزیشن کی طرف سے مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود، اور جے یو آئی ایف کے عطاء الحق جنرل نشستوں پر امیدوار ہیں، خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے دلاور خان حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر 12 آزاد امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات سے قبل چار ناراض امیدواروں کی دستبرداری

کے پی اسمبلی میں اس وقت حکومت کے پاس 92 اور اپوزیشن کے پاس 53 ووٹ ہیں، جبکہ ایک جنرل نشست جیتنے کے لیے 19 ووٹ درکار ہوں گے۔ اس صورتحال میں ہارس ٹریڈنگ کے خدشات کے پیش نظر حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے 6 اور 5 نشستوں پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت حکومت 6 اور اپوزیشن 5 نشستوں پر امیدوار کامیاب کروائے گی۔

یاد رہے کہ ماضی میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم اس بار پیشگی اتفاق رائے سے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter