ریحام خان کا انکشاف: کرکٹر نے دھمکایا، قتل کی دھمکیاں ملیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سابق صحافی اور وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں قتل کی دھمکیاں دی گئیں، اور ایک معروف کرکٹر نے انہیں براہ راست فون کر کے دھمکایا۔

نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا: "میں نے بہت پہلے اپنے انٹرویوز میں ان دھمکیوں کا ذکر کیا تھا۔ اب میں اس پر بات نہیں کرتی کیونکہ وہ لوگ اب خود مشکلات کا شکار ہیں۔”

latest urdu news

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک کرکٹر نے انہیں فون کر کے کہا تھا: "آپ کی دو بیٹیاں ہیں، آپ پر مجھے ترس آتا ہے، بہتر ہے کہ آپ خاموش رہیں اور ریلیکس کریں۔”

ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ جب کچھ لوگ اقتدار میں تھے اور اسٹیبلشمنٹ ان کے پیچھے کھڑی تھی، تب یہ سب کچھ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کتاب 31 اگست 2018 کو شائع ہوئی لیکن تحریک انصاف نے انتخابات سے قبل اس کا مسودہ لیک کر کے اس کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں "عمران خان کی سابقہ اہلیہ” کہہ کر پکارا جانا مناسب نہیں کیونکہ وہ اب کسی اور کی شریک حیات ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے مطابق، یہ طرزِ تخاطب ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔

9 مئی مقدمات پر تبصرہ:

انٹرویو کے دوران 9 مئی کے مقدمات کا بھی ذکر آیا، جس میں کرن ناز نے بتایا کہ عمرہ سے واپسی پر ایک اسپیشل برانچ کے اہلکار نے عدالت میں حلفیہ گواہی دینے سے انکار کر دیا ہے، جو کیس کی شفافیت پر سوالیہ نشان بن سکتا ہے۔

عمران خان سے سیاسی الحاق کے سوال پر:

جب کرن ناز نے پوچھا کہ کیا ریحام خان کی پارٹی کا عمران خان سے اتحاد ممکن ہے؟ تو ریحام خان نے واضح الفاظ میں کہا: "جن سے نظریاتی اختلاف ہو، ان سے دوستی بھی ممکن نہیں۔”

ریحام خان کے ان انکشافات نے ایک بار پھر سیاسی و ذاتی محاذ پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter