صدر ٹرمپ کے پاکستان آنے کا کوئی منصوبہ نہیں: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق فی الحال کوئی شیڈول یا منصوبہ موجود نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان کا کوئی مجوزہ دورہ زیر غور نہیں ہے۔

latest urdu news

اس موقع پر انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، مگر اس کے اثرات ترقی پذیر ممالک کو سب سے زیادہ بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے اصل ذمہ دار ہیں، مگر پاکستان جیسے چھوٹے ممالک اس کے باعث شدید خطرات سے دوچار ہیں۔

امریکی صدر کا دورہ پاکستان، ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو اسلام آباد آئیں گے

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ پاکستان کو گلیشئرز کے پگھلنے جیسے ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے لیے جنگلات کی بحالی، ماحولیاتی تحفظ، اور قومی سطح پر مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ گلوبل وارمنگ کے خلاف مشترکہ اور مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے تاکہ کرۂ ارض کو مستقبل کے ماحولیاتی بحران سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter