مریم نواز کی ارشد ندیم سے ملاقات، گاڑی اور خصوصی نمبر کا تحفہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں ارشد ندیم کے آبائی گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے پر 10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک نئی گاڑی تحفے میں دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کو ’ہونڈا سویک‘ کا نیا ماڈل تحفے میں دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اولمپکس میں کی گئی تاریخی تھرو کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ارشد ندیم کو گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ’پی اے کے 9297‘ (PAK 9297) الاٹ کیا جائے گا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے تاریخی تھرو پھینکی جو کہ 92.97 میٹر تھی اور ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا، ارشد ندیم کی 90 میٹرز سے زائد 2 تھروز نے اولمپکس دیکھنے آئے شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور حکومت کی جانب سے ان پر انعامات کی بارش کر دی گئی، وفاقی حکومت نے تو یوم آزادی کے موقع پر جاری خصوصی ڈاک ٹکٹ پر ارشد ندیم کی تصویر بھی شائع کی جبکہ اب انہیں وزیراعظم ہاؤس میں دعوت پر مدعو کر لیا گیاہے اور اس کیلئے خصوصی طیارہ انہیں فیملی سمیت اسلام آباد پہنچائے گا۔

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter