گجرات تھانہ رحمانیہ کے علاقے میں پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کو سیف سٹی گجرات کی مدد سے ٹریس کر لیا گیا ہے۔ CCD پولیس گجرات نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20 مئی 2025 کو موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی سے دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی، سونا، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لی تھیں اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ رحمانیہ میں درج ہونے کے بعد تفتیش CCD پولیس کے سپرد کی گئی۔ سیف سٹی گجرات کے کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کو ٹریس کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم آصف اکمل ولد رب نواز، سکنہ ضلع گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد باقی ملوث افراد کو بھی قانون
کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔