شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم "کنگ” کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے بعد وہ علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب ایک بڑے ایکشن سین کے دوران شاہ رخ خان کو کمر پر چوٹ لگی۔ اگرچہ چوٹ کی نوعیت شدید نہیں بتائی گئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں مزید علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا ہے۔

latest urdu news

مقامی ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو کم از کم ایک ماہ کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چوٹ کی وجہ سے ان کی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اور فلم "کنگ” کی ریلیز میں ممکنہ تاخیر بھی متوقع ہے۔

شاہ رخ خان کے مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ فلمی حلقوں میں بھی ان کی غیرموجودگی کو ایک بڑا خلاء قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter